کورونا وائرس،ہلاکتیں 2320445تک پہنچ گئیں
کیسزکروڑ79لاکھ80ہزار سے متجاوز،7 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار مریض شفایاب
نیویارک، نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ(ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2320445تک پہنچ گئیں ، کیسز7کروڑ79لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں473528،کیسز2کروڑ75لاکھ19ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں155028ہو گئیں ،کیسز1کروڑ8لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 76229 افرادلقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد39لاکھ51ہزارہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں231069ہو گئیں ،کیسز94لاکھ97ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں112092ہو گئیں جبکہ کیسزکی تعداد39لاکھ29ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں ہلاکتیں78794جبکہ کیسز33لاکھ17ہز ار سے زائد ہو گئے ۔سپین میںاموات61386ہوگئیں ،کیسز29لاکھ71ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں91003افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد26لاکھ25ہزار تک پہنچ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔