نئی دہلی: (ویب نیوز)
لاکھوں بھارتی کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے، مودی نے ایک بار پھر متنازع زرعی قوانین واپس لینےسے انکار کر دیا، حلیف جماعت کی رکن نے پارلیمان میں سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ رکن اسمبلی نے ثبوتوں کےساتھ مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
کسانوں کا احتجاج مودی سرکار کے لیے وبال جان بن گیا، لوک سبھا میں مودی کی حلیف سیاسی جماعت کے ہاتھوں خوب درگت بنی۔ اکالی دل کی رکن پارلیمان ہرسمرت کور نے کہا کہ خوراک اگانے والے سارے دیش کے محسن ہیں، انہیں ہی دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔
کسانوں نے کئی ریاستوں میں بڑے بڑے جلسے شروع کر دیئے۔ یوپی، ہریانہ اور راجستھان میں کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ جگہ جگہ خطاب کرنے پہنچے۔
حکومت نے خالصتان تحریک کی حمایت کا الزام لگا کر کاشتکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی، نئی دلی، پنجاب اور ہریانہ میں پکڑ دھکڑ کے دوران کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔