مولانا فضل الرحمن پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ بنے ہوئے ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز
یوسف رضا گیلانی سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی بات چیت
اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہماری امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے ،مولانا فضل الرحمن پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا کرداراداکررہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام صوبوں میں سینیٹ کے ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ بہت سے لوگ سینیٹ یا پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ تاہم پارٹی ورکرز کی آواز ہمارے لئے بہت اہم ہے ۔ٹکٹ سے متعلق تمام صوبوں سے رائے لی گئی ہے۔ وزیراعظم نے پارٹی ورکرز کی رائے کوترجیح دی۔عبدالقادر نے وزیراعظم کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے ۔ اپوزیشن نے 2006 میں اوپن بیلٹ کی بات کی تھی مگر اب مکرگئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہمارے تمام اتحادی ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن پرائی شادی میںعبداللہ دیوانہ والا کردارادا کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری اور وقتی مفادات کیلئے ہے۔