کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ،انڈیکس 46300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زربردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ،500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 46300پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ 86ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،فوڈز اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری میں تیزی آنے کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری سرگرمیاں عروج پر رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45900،46000،46100،46200اور46300پوائنٹس کی 6بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 567.23پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45808.36پوائنٹس سے بڑھ کر 46375.59پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 242.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19104.50پوائنٹس سے بڑھ کر 19347.11پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31552.69پوائنٹس سے بڑھ کر 31891.80پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں86ارب70کروڑ84لاکھ3ہزار946روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 82کھرب41ارب 48کروڑ73لاکھ 83ہزارروپے سے بڑھ کر 83کھرب28ارب 19کروڑ57لاکھ 87ہزار424روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 24ارب روپے مالیت کے 48کروڑ63لاکھ 75ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری دن جمعہ کو 20ارب روپے مالیت کے 44کروڑ27لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 46507پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،141میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ3لاکھ ،میپل لیف 3کروڑ56لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ87لاکھ ،ازگارڈنائن 2کروڑ30لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 90.40روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1769.80روپے ہو گئی اسی طرح 60.33روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 989.00روپے ہو گئی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت میں 28.90روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 611.00روپے ہو گئی اسی طرح 25.99روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2800.01روپے پر آ گئی۔