کورونا’دنیا میں 24لاکھ 29ہزار 707اموات، 11کروڑ سے زائد متاثر
8 کروڑ 48لاکھ 48ہزار سے زائد مریض صحتیاب، 2کروڑ 27لاکھ 55ہزار زیر علاج
امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 99ہزار 991،بھارت میں ایک لاکھ 55 ہزار 949ہوگئیں
واشنگٹن/نئی دہلی/برازیلیا/لندن(ویب نیوز)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد11کروڑ 32ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24لاکھ 29ہزار 707افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 48لاکھ 48ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2کروڑ 27لاکھ 55ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 99ہزار 991اموات ہوچکی ہیں اور 2کروڑ 83لاکھ 81ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 949اور ایک کروڑ 9لاکھ 37ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40ہزار 983اور 99لاکھ 21پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 40لاکھ 99ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80ہزار 979ہے۔برطانیہ میں 40لاکھ 58ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 18ہزار 198اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34لاکھ 89ہزار سے زائد افراد متاثر اور 82ہزار 812جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 30لاکھ 96ہزار سے زائد افراد متاثر اور 65ہزار 979اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27لاکھ 39ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 94ہزار 171افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔24نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔