کیسز11کروڑ22لاکھ61ہزارسے متجاوز،8کروڑ87 لاکھ 86 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2485364ہو گئیں، کیسز11کروڑ22لاکھ61ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں512590 ،کیسز2کروڑ88لاکھ26ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں156498ہو گئیں ،کیسز1کروڑ10لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 83630افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ77ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں اموات247276، ،کیسز1کروڑ1لاکھ98ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں 120757افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ 26ہزار سے بڑھ گئی ۔فرانس میں ہلاکتیں84613ہو گئیں اور کیسز36لاکھ 9ہزار سے زائد ہو گئے ۔سپین میں اموات67636ہو گئیں ،کیسز31لاکھ53ہزار ہوگئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں 95992ہو گئیں ،کیسز کی تعداد28لاکھ18ہزار تک پہنچ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ87 لاکھ 86 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔