سرینگر (ویب ڈیسک)
بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سال سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر این آئی اے کی عدالت نے نئے الزامات عائد کردیے۔
آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پربھارت کیخلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔
آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو این ائی اے نے اپریل 2018 میں گرفتار کیا تھا، جب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔