کراچی:اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان برقرار ،کے ایس ای100انڈیکس میں161.29پوائنٹس کی کمی
45728.75پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ۔سرمایہ کاروں کو5ارب روپے سے زائد کا نقصان
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو5ارب58کروڑ5لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 0.52فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45659پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 73.64پوائنٹس کی کمی سے 18985.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21.38پوائنٹس کی کمی سے31626.19پوائنٹس کی سطح پرآگیا تاہم کے ایم آئی30انڈیکس 37.40پوائنٹس بڑھ کر75937.72پوائنٹس ہوگیا۔ مارکیٹ میں منگل کو 359کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 205میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔منگل کو71کروڑ82لاکھ26ہزار525شیئرزکا