پاکستان اور قطر کے مابین نیا ایل این جی معاہدہ طے
پاکستان قطر سے 11.68فیصد سے لے کر 12فیصد برینٹ کی قیمت پر خریدے گا
نئے معاہدے کے تحت 1.2ایل ایج جی کے چار کارگو ایک ماہ میں درآمد ہو سکیں گے
اسلام آباد ( ویب نیوز)پاکستان اور قطر کے درمیان نیا ایل این جی معاہدہ طے پا گیا۔ نئے معاہدے کے تحت 1.2ایل ایج جی کے چار کارگو ایک ماہ میں درآمد ہو سکیں گے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ10سال کے لئے طے پایا ہے، معاہدہ پاکستان ایل این جی لمٹیڈاور قطر گیس کے درمیان ہوا ہے، نئے معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے 11.68فیصد سے لے کر 12فیصد برینٹ کی قیمت پر خریدے گا جبکہ اس کے مقابلہ میں (ن)لیگ کے دور میں پاکستان اور قطر کے درمیان 13.37فیصد برینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلادیش نے بھی حال ہی میں قطر سے ایل این جی خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق قطر ، بنگلادیش کو 10.2فیصد برینٹ کی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا۔