اموات 12860تک پہنچ گئیں،1176نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید23 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12860تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1176نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ79ہزار973تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ45 ہزار277 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21836تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1562 تک پہنچ گئی ۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے871مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2066تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12181،صوبہ پنجاب5002،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1768،صوبہ بلوچستان100،آزاد جموں وکشمیر706جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ41ہزار480 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب 1 لاکھ60ہزار997،خیبر پختونخوا68024،اسلام آباد41995،بلوچستان18745،آزاد جموں وکشمیر9195جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4841تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44259تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں72162، سندھ میں 2 لاکھ58ہزار4، پنجاب میں ایک لاکھ 71ہزار349، بلوچستان میں19045، آزاد جموں و کشمیر میں10198اور گلگت بلتستان میں4956فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5350افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4343، خیبر پختونخوا میں2072، اسلام آباد میں496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں297فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے89لاکھ51 ہزار838ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38920نئے ٹیسٹ کئے گئے۔