وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی کامیابی کیلئے متحرک’ ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے
عمران خان دو روز ملاقاتوں میں ایم این ایز سے ان کے مسائل سنیں گے اور ان خدشات دور کریں گے

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021 میں حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور 3 مارچ سے قبل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان 3 مارچ کے سینیٹ انتخابات سے پہلے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے 2 روز پارلیمنٹ ہائوس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور ایم این ایز سے ان کے مسائل سنیں گے اور ان خدشات دور کریں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے، جو تاحال نہیں بلایا گیا ہے۔
#/S