سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے رجسٹریشن
ملک میں کاروبار کیلئے جو شرائط خواتین کیلئے وہی مردوں کیلئے بھی مقرر ہیں،وزارت تجارت
ریاض (ویب نیوز)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ خواتین نے کاروبار کے لیے رجسٹریشن کرائی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق وزارت تجارت نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے لیے جو شرائط خواتین کے لیے ہیں وہی مردوں کے لیے بھی مقرر ہیں، سال 2020 کے دوران سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے 1 لاکھ خواتین کی رجسٹریشن کی گئی۔کاروبار کرنے والی خواتین کو ہول سیل، پرچون، گاڑیوں کی مرمت، انجن، موٹرسائیکل، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔وزارت تجارت نے کہا کہ کاروبار کے لیے رجسٹریشن کرنے والی خواتین سے ضروری کوائف مکمل کرنے کے بعد انہیں لائسنس جاری کیے گئے،خواتین کے لیے کاروباری سہولیات 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔وزارت تجارت کے مطابق مملکت میں کاروبار کے لیے خواتین کے لیے عمر 18 سال مقرر کی گئی ۔ سرمایہ کاری کے لیے سرمائے کی حد پانچ لاکھ ریال مقرر کی گئی۔ اس کے علاوہ ابشرایپ پر فعال رہنا ہوگا۔ سالانہ ٹیکس کی کم سے کم شرح 200 ریال مقرر کی گئی ۔