کراچی:نیب کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے سندھ پولیس افسران کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب
کراچی(ویب نیوز)قومی احتساب بیورر(نیب )نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے سندھ پولیس افسران کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ ان پولیس افسران میں ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورر(نیب )کراچی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں سندھ پولیس افسران کے بینک اکانٹس کی تفصیلات طلب کی ہے، نیب نے150 ایس ایچ اوزاوردیگرپولیس افسران کی تفصیلات مانگی۔نیب ذرائع کے مطابق تمام بینکوں میں مذکورہ افسران کے شناختی کارڈنمبربھیجیجائیں، شناختی کارڈکے ذریعے تمام بینکوں سے ڈیٹا حاصل کیا جائے۔نیب کے مطابق اکائونٹ کب سے چلایا جارہا ہے، لاکر، ڈپازٹ کی تفصیلات دی جائیں اور 1985سے لے کر موجودہ تاریخ تک کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بینک کے ذریعے ایکس چینج کمپنیوں سے غیرملکی کرنسی کی ترسیلات کی تفصیل دی جائے اور تمام ترتفصیلات باقاعدہ طریقہ کارکے تحت فراہم کی جائیں جبکہ اگر کسی تیسرے شخص کے ذریعے بھی اکائونٹ کھولا گیا ہو تو تفصیل فراہم کریں۔ذرائع کے مطابق لسٹ کے مطابق پولیس افسران میں دھنی بخش مری ، رائو ذاکر، ولایت شاہ، رانا لطیف کا ارشد لغاری، سجاد حیدر، جاوید سکندر ، جعفر بلوچ ، مٹھل شر،پیرناصر، فتح محمد شیخ، فاروق ستی اور امجد کیانی ، فیصل خان ، میر محمد لاشاری، نواز گوندل ، اقبال تنیو،معراج انور ، خالد محمود، صائمہ سعید، گلزار تنیو، احسان اللہ مروت، راد لشاد ، فراست شاہ، اے ڈی چوہدری اور ملک فیصل لطیف کا نام شامل ہیں۔