کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 اموات
اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 198 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار 576، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 661، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 52، بلوچستان میں 19 ہزار 171، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 2 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ۔وارث کلوکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کو نورپور تھل روڈ میںآبائی گاں روڈہ تھل میں سپردخاک کیا جائے گا،ضلع خوشاب کے حلقہ 84 تھری سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی و ن لیگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری تھے۔ ملک محمد وارث کلو کورونا کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ایم پی اے ملک محمد وارث کلو 4 مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے، مرحوم ایڈووکیٹ، بینکر بھی تھے۔