اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں کورونا کے مزید 2253 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا نے 29 افراد کی جان بھی لے لی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک کورونا کی تشخیص کے لیے 95 لاکھ 29 ہزار 763 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 253 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہوگئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 61 ہزار411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، بلوچستان 19 ہزار220، اسلام آباد میں 48 ہزار81، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مزید 29 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 307 افراد نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح مصدقہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 769 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار38 ہے، جن میں سے ایک ہزار 823 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔