اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید61 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13656تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے2351نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 12ہزار315تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ75 ہزار867 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22792تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1978 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.94فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2853مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناووائرس کے کل صحت با ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3773تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10220، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4314صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3536،صوبہ بلوچستان149،آزاد جموں وکشمیر794جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ53ہزار41 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ73ہزار289،خیبر پختونخوا71104،اسلام آباد44636،بلوچستان18896،آزاد جموں وکشمیر10045جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 48938 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں76819، سندھ میں 2 لاکھ61ہزار823، پنجاب میں ایک لاکھ 89ہزار362، بلوچستان میں19247، آزاد جموں و کشمیر میں11161اور گلگت بلتستان میں4965فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5853افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4468، خیبر پختونخوا میں2179، اسلام آباد میں529، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں202اور آزاد جموں و کشمیر میں322فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے96لاکھ3 ہزار865ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38799نئے ٹیسٹ کئے گئے۔