ایس سی او کا یوم پاکستان کے موقع پرسرپرائز کا اعلان
راولپنڈی (ویب نیوز )
اایس سی او آزدجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمیونیکیشن کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کو خصوصی مواقع پر پُرکشش پیکچز کی پیشکش کرتا ہے۔ اس یوم پاکستان کے موقع پرایس سی او نے ایک بار پھر آزادی سم پیکچ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ایس کام گولڈن نمبر، مائی فائی ڈیوائسز، ایس کام کارڈز اور موبائل فون جیتنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر آزادی سم صرف 150روپے میں حاصل کریں اور پائیں 2300ایم بی ڈیٹا، 2300آن نیٹ منٹس اور 2300ایس ایم ایس جو 9دن تک استعمال کیے جا سکیں گے۔ اس سلسلے میں آزادجموں و کشمیراور گلگت بلتستان کے شہروں مظفر آباد،میر پور، گلگت اور سکردو میں خصوصی سٹال قائم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، 23مارچ کو برانڈڈ سٹال سے ایس سی او پراڈکٹس کی خریداری پر صارفین قرعہ اندازی کے ذریعے بے شمار انعامات جیت سکتے ہیں۔ سپر کارڈ گولڈ کی خریداری کرنے والے صارفین ایس کام کے گولڈن نمبراور سپرائز منی کارڈ خریدنے والے صارفین قرعہ اندازی کے ذریعے مائی فائی ڈیوائسز جیت سکتے ہیں۔ خصوصی سٹال سے ایس کام سم کی خریداری پر صارفین کو ایس سی او برانڈڈ بیگ بھی دیا جائے گا۔ اس خصوصی دن کے موقع پر ہم اپنے ڈیجیٹل فالوورز اور ایس والٹ صارفین کوبھی نہیں بھولے۔ ڈیجیٹل صارفین اپنے 23دوستوں کو ٹیگ کر کے قرعہ اندازی میں ایس کام کارڈ جیت سکتے ہیں۔ اسی طرح، ایس پیسا سے 3ٹرانزایکشن کرنے پر موبائل فون جیتنے کا سنہری موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
ایس سی او کے خصوصی سٹال وزٹ کرنا نہ بھولیں اور اس خاص دن کو مزید یاد گار بنائیں۔
مزید معلو مات کیلئے ایس سی او کی ہیلپ لائن111-726-726پر کال کریں یا ایس سی او ویب سائٹ www.sco.gov.pkملاحظہ فرمائیں۔