چمن (ویب ڈیسک)
بلوچستان کے ضلع چمن کے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا گیا، دھماکے کی جگہ کے قریب پولیس کی موبائل بھی موجود تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانوں بھی اس سے نقصان پہنچا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔