کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2789628ہو گئیں
کیسز12کروڑ72لاکھ سے متجاوز، 10 کروڑ25 لاکھ 66 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ، میڈرڈ(ویب نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2789628ہو گئیں ،کیسز12کروڑ72لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں562012ہو گئیں ،کیسز3کروڑ9لاکھ17ہزار ہو گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں310694ہو گئیں ،کیسز24لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں161586ہو گئیں جبکہ کیسز 1کروڑ19لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں97404افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ10ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںہلاکتیں126573ہو گئیں ،کیسز43لاکھ29ہزار سے تجاوز کر گئے ۔فرانس میں 94465افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز45لاکھ8ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں107636ہو گئیں اور کیسز35لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں75010افرادجان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز32لاکھ55ہزار324سے بھی بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونیوالوں کی تعداد 10 کروڑ25 لاکھ 66 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ19لاکھ 26 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔