پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں بھی مریم کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دینے پر غور کرے گی
لاہور (ویب ڈیسک)
پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ( ن ) کے نائب صدراور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کر دیا، اس سلسلے میں بلاول بھٹو کا جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے مطابق حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں بھی مریم کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دینے پر غور کرے گی۔ بلاول بھٹو یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے۔ مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے گی۔