کراچی (ویب ڈیسک)
ڈالر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے، جس کے بعد ڈالر 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 83 پیسے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
دیگر ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر میں اضافہ سامنے آیا ہے، جن میں سعودی ریال، امارتی درہم، یورو، برطانوی پونڈ اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔