2011ء کے بعد برآمدات پہلی بار مسلسل 6ماہ سے 2ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، رزاق دائود
مارچ 2021 میں درآمدات بڑھ کر 5.3ارب ڈالر کی ہوگئیں ، ٹوئٹرپر بیان
اسلام آباد(ویب نیوز)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ 2011ء کے بعد برآمدات پہلی بار مسلسل 6ماہ سے 2ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔انہوں نے برآمدات سے متعلق ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ2011ء کے بعد برآمدات پہلی بار مسلسل 6ماہ سے 2ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، فروری 2021ء کے مقابلے میں برآمدات 13.4فیصد بڑھیں، مارچ 2021میں درآمدات بڑھ کر 5.3ارب ڈالر کی ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ پیٹرولیم ،گندم ،مشینری ،خام مال کیمیکل درآمدات کے باعث ہوا، درآمدات میں اضافہ موبائل فونز، فرٹیلائزر، اینٹی بایوٹکس، اورویکسین درآمد کے باعث ہوا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال جولائی تامارچ 2021برآمدات7فیصدبڑھ کر18اعشاریہ669ارب ڈالرکی ہوئیں، مالی سال جولائی تامارچ 2020برآمدات 17اعشاریہ 451ڈالر کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جولائی تا مارچ 2020کے دوران درآمدات 12 فیصد اضافے سے 39اعشاریہ 210ڈالر کی رہیں، جولائی تامارچ 2020کے دوران درآمدات 34اعشاریہ 817ڈالر کی رہیں۔