کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 44400پوائنٹس سے گھٹ کر 44300پوائنٹس پر آگیا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44400پوائنٹس سے گھٹ کر 44300پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے ڈوب گئے جبکہ52.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی کاروبار کے آغا ز پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 44610.44پوائنٹس کی نئی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس44199پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا ۔مندی کے اثرات زیادہ غالب رہنے اور سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں میںجانب سے نئی سرمایہ کاری نہ ہونے کے سبب مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں127.15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44428.10پوائنٹس سے کم ہو کر 44300.95پوائنٹس پر آگیا جبکہ71.85پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18242.19پوائنٹس سے کم ہو کر 18170.34پوائنٹس ہو گیا اس طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30322.07پوائنٹس سے گھٹ کر 30286.19پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب31کروڑ81لاکھ41ہزار3927روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب45ارب 48کروڑ25لاکھ 14ہزار237روپے سے گھٹ کر 78کھرب34ارب 16کروڑ43لاکھ 72ہزار 310روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 26کروڑ68لاکھ 48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 17اب روپے مالیت کے 31کروڑ35لاکھ 8ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،198میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ29لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ54لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ40لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ29لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں680.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر10200.00روپے ہو گئی اسی طرحکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت138.00روپے کے اضافے سے2848.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت60.24روپے گھٹ گئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت1501.65روپے پر آ گئی اسی طرح 47.87روپے کی کمی سے سروسز انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1156.86روپے ہو گئی۔