اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں ایکس سریز کا پہلا جدید ترین سمارٹ فون X60 Pro متعارف کروا دیا گیا ہے ۔کامیا ب پری بکنگ کے بعد 6اپریل 2021سے X60 Pro کی ملک بھر میں فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویوو X60 Pro ، ویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جنہیں آپٹکس اور اوپٹو الیکٹرانکس کے حوالے سے عالمی سطح پرلیڈر کی حیثیت رکھنے والی کمپنی ZEISSکے اشتراک سے تیا ر کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ویوو پاکستا ن کے سی ای او Eric Kong کا کہنا تھا کہ X60 Pro’’ ویوو کی ہائی اینڈ فلیگ شپ سیریز کا حصہ ہے۔ دلکش ڈیزائن کے حامل اس سمارٹ فون میں ویوو اور ZEISSکے تکنیکی اشتراک سے دنیا کا جدید ترین امیجنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جو صا رفین کے لیے پروفیشنل سطح کی فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔ اسے خا ص طور پر فوٹوگرافی اور کونٹینٹ کری ایشن کے شعبہ سے منسلک ایسے صارفین کے لیےتیا رکیا گیا ہے جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایسا سما رٹ فون خریدنا چا ہتے ہیں جو بہترین کیمرہ ٹیکنا لوجی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا بھی حامل ہو ۔ جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0 سے مزین X60 Pro صارفین کو Ultra-stable طریقہ سے ایسی تصاوریر اتارنے کی سہو لت فراہم کرتا ہے جو حقیقت کے قریب تر ہوں۔ نیز ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0 اور دیگر سہولیات کی بدولت را ت کی فوٹو گرافی کے لیے بھی یہ ایک بہترین سما رٹ فون ہے۔ ‘‘
اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویو و نے X60 Pro کو پیشہ ورانہ فوٹو گرافی اورمتعدد جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے تا کہ وہ مختلف اوقات میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو بہترین تصاویر کی صورت مقید کر سکیں۔ ویوو X60 Proکے کیمرہ سسٹم میں پکسل شفٹ الٹرایچ ڈی امیجنگ ، ایچ ڈی آر سُپر نا ئٹ پوٹریٹ ، سپر پینو ، AI فوٹو گرافی ، سینامیٹک ماسٹر اور اس جیسے دیگر نئے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے لہٰذا یہ سما رٹ فون پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے انہتائی موزوں ہے ۔
مزید برآں 4200 mAh، 33W فلیش چارج ٹیکنا لو جی ، 12GB Extended ریم+ 256GBروم سے مزین یہ سمارٹ فون Qualcomm Snapdragon 870 5G چپ سیٹ سے بھی آرا ستہ ہے۔
قیمت اور دستیابی :
ویوو کا نیا X60 Pro اب پاکستان بھر میں129,999روپے کی قیمت میں دو دلکش رنگوں (Blue اور Black ) میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ویوو X60 Pro کی خریداری پر صارفین کو VIP Experience Card اورFree Goodies Box بھی ملےگا۔
ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویوو کی جانب سے اس فون کے ساتھ ایک وی آئی پی کارڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 6 ماہ کے اندر مفت سکرین تبدیلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ویووX60 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا 4G سمکارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ما ہ کے لیے) بھی حاصل کرسکتے ہیں۔