اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ،اعداد شمار کے مطابق ملک میں رائے دہندگان کی کل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہے جن میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 ہے ،جاری کئے اعداد شمار کے مطابق پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 1 ہزار26 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 ہے اس طرح صوبہ پنجاب میں رائے دہندگان کی کل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے،صوبہ سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 ہے اور صوبہ سندھ میںرائے دہندگان کی کل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری اعدادشمار کے مطابق خیبر پختوانخواہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 ہے اس طرح صوبہ خیبر پختوانخواہ میں رائے دہندگان کی کل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14ہے،اعداد شمار کے مطابق بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک ہے اس طرح صوبہ بلوچستان میں رائے دہندگان کی کل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 ہے،وفاقی دار لحکومت اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 ہے اس طرح وفاقی دارلحکومت میں رائے دہندگان کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74 ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 ہے اس طرح ملک بھر میں رائے دہندگان کی کل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تمام اضلاع میں دفاتر رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں فارم وصولی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں فارم 21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم 22 برائے اعتراض/حذف ووٹ اور فارم 23 برائے درستگی کوائف جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ فارم وصولی سینٹرز کی تفصیلات اور فارم 21/22/23 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیلپ لائن نمبر 8848888-051 پر رابطہ کریں۔