پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد پر بھاری ہتھیاروں سے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
بھارتی فورسز کا یہ رویہ اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شوپیاںعلاقے میں بھارتی فوج کی مسجد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی بہیمانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے کرتے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا یہ رویہ اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نام نہاد گھیراو اور تلاشی آپریشن کے دوران بار بار ماورائے عدالت ہلاکتیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا لازمی جزو ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلسل ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز کا یہ رویہ اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں عوام عقائد اور ثقافتی شناخت کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے، تاریخ گواہ ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناکر کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکا، پاکستان کی حکومت اور عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔