عالمی وباء کوروناوائرس کے وار مزید تیز، مزید 114 مریض چل بسے
انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد15443تک پہنچ گئی
اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے وار مزید تیز ہو گئے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک مرض نے مزید 114مریضوں کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد15443تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاری کوروناوائرس کی تیسری لہر کے دوران 5050نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ21ہزار18تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے6 لاکھ31ہزار700 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد73875تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4143 تک پہنچ گئی ہے۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ تعداد دو لاکھ 48ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔ جبکہ صرف صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد39ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح87.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4139مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12795تک پہنچ گئی ہے۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد39098تک پہنچ گئی ہے، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6571صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12458،صوبہ بلوچستان696،آزاد جموں وکشمیر2152جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد105رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ57ہزار650 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب2 لاکھ2ہزار368،خیبر پختونخوا83225،اسلام آباد52298،بلوچستان19330،آزاد جموں وکشمیر11910جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4919تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد65700 تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں98301، سندھ میں 2 لاکھ68ہزار750، پنجاب میں دو لاکھ48 ہزار438، بلوچستان میں20241، آزاد جموں و کشمیر میں14461اور گلگت بلتستان میں5127فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6972افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4529، خیبر پختونخوا میں2618، اسلام آباد میں607، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں215اور آزاد جموں و کشمیر میں399فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ7 لاکھ 34 ہزار960ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 46066نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ZS