اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس سے 118 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 994 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 520 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 267 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 198 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 62، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683، اسلام آباد میں 617، بلوچستان میں 217، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 407 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔