نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3084995ہوگئیں ،کیسز14کروڑ53لاکھ22ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں584226ہو گئیں،کیسز3کروڑ26لاکھ96ہزار سے تجاوز کر گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرہے جہاں ہلاکتیں186928ہوگئیں ،کیسز1کروڑ62لاکھ57ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں383757افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ41لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں102864افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز54لاکھ8ہزار ہو گئے ۔روس میںاموات107103ہو گئیں ،کیسز47لاکھ36ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں127345،کیسز43لاکھ98ہزار سے تجاوز کر گئے ۔اٹلی میں 118357افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد39لاکھ20ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں 37329افراد جاں بحق اور کیسز45لاکھ1ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ33لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔