سرگودھا (ویب ڈیسک)
سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے24 اضلاع کی جیلوں میں بند قیدیوں کی پیشیوں پر پابندی کیساتھ ساتھ ان کی ملاقاتیں بھی 14 روز کیلئے بند کردی ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ جیلوں میں بند قیدیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے میں مدد مل سکے جن اضلاع میں قیدیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان، اوکاڑہ، میانوالی، خانیوال، لاہور، فیصل آباد، چنیوٹ، گجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، بہاولنگر، بہاولپور، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، قصور، لودھراں، مظفر گڑھ، پاکپتن اور رحیم یار خان شامل ہیں۔