بشیر میمن کوکبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانے کا نہیں کہا، عمران خان
بشیر میمن نے آصف زرداری جے آئی ٹی کیسز پر ایک بار اپ ڈیٹ کیا تھا
کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے
جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں، شہزاد اکبر کو بھی سائیڈ لائن نہیں کیا گیا،وزیراعظم کی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بشیر میمن نے آصف علی زرداری جے آئی ٹی کیسز پر ایک بار اپ ڈیٹ کیا تھا کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانے کا نہیں کہا۔کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن جو بھی بات کررہا ہے جھوٹ اور لغو ہے بشیر میمن کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہونگے۔شوگر سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں تبدیلی نہیں ہوگی۔معاملے میں شہزاد اکبر کو بھی سائیڈ لائن نہیں کیا گیا۔سینیٹر علی ظفر دیکھیں گے کہ کوئی اثر انداز تو نہیں ہو رہا۔