لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر قانون راجا بشارت، وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکریٹری اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے، ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6 بجےتک اجازت دینےکافیصلہ کیا۔
راجا بشارت نے کہا کہ 10 مئی شام 6 بجے سے 15مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔