تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے، بلاول کو شہباز شریف نے عید کی مبارک باد دی۔بلاول نے بھی شہباز کو عید کی مبارک باد دی اور شہباز شریف کو حمزہ شہباز کے لئے بھی عید کی مبارک باد کا پیغام دیا۔
پی پی چیئر مین بلاول بھٹو اور لیگی صدر شہبازشریف کا حکومت کے عوام دشمن اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی ایشوز کو اسمبلی کے فلور پر بھرپور اندازسے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی ریلیف کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور اندازسے ایشوز اٹھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں کو ٹیلیفون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے اسفند یار ولی، ایمل ولی خان، غلام احمد بلور، آفتاب احمد خان شیرپاؤ ،محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بھی ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارک دی۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے اور فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو سابق صدر آصف زرداری اور دیگر اہل خانہ کے لئے عید پر مبارک کا پیغام دیا، شہباز نے زرداری کی صحت کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔