کراچی:ہیٹ ویو کی تازہ لہر :الخدمت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم
موجودہ صورتحال میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،شہر ی شدید گرمی میں باہر نکلتے وقت احتیاط کر یں :ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی
کراچی(ویب نیوز) کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی تازہ لہر کے باعث لخدمت کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز الخدمت کے ذیزاسٹر مینجمنٹ سیل کا اجلا س منیجر سرفراز شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ہیٹ ویو کی تازہ لہرکے سبب ریلیف کیمپس کے قیام اور موجود صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،کورنگی ،نارتھ ناظم آباد بلاک ایل ،لیاری چاکیواڑہ ،کلاکوٹ اور لسبیلہ سمیت شہر کے 10علاقوں میںشہر یوں کی سہولت کیلئے ریلیف کیمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں شہریوں کو پینے کا پانی و ٹھنڈے مشروب کے ساتھ ساتھ انہیں ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا ئے گی اور ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کو ان کیمپوں پربتدائی طبی امدادفراہم جائے گی ۔ الخدمت کے ذیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے سمندری طوفان کے خطرات کے پیش نظر ساحلی علاقوں کے قریب آباد نشیبی آبادیوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کے بعد پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( PDMA) کے اشتراک سے تین تلوار پر ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ،جبکہ الخدمت نیشہر کے دیگر علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، جہاں سے شہر یوں کو ٹھنڈا مشروب اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاوکیلئے آگاہی فراہم کی گئی ۔دریں اثنا ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تحت مختلف مقامات پر ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں الخدمت کے رضاکار شہریوں کو ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں،جبکہ رضاکار کسی بھی ممکنہ صورتحال میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔راشد قریشی نے کہا کہ شہر ی شدید کر می میں گھر وں سے باہر نکلتے وقت اختیاطی تدابیر لازمی اختیار کر یں ۔الخدمت شہریوں کو کسی بھی مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔