شکیل احمد خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،فضل شکور کو محکمہ قانون ،پارلیمانی امور ،انسانی حقوق کے قلمدان سپرد
مشیروزیر اعلیٰ خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،معاون خصوصی تاج محمد ترندکو توانائی ، شفیع اللہ خان کو جیل خانہ جات کے محکمے تفویض
پشاور (ویب ڈیسک)
خیبر پختو نخوا کابینہ میں رد و بدل کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق عاطف خان کو خوراک، سائنس اور آئی ٹی کی وزارت دے دی گئی ۔ شکیل احمد خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی ۔فضل الشکور کو محکمہ قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کا قلم دان دے دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کے مشیر خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ دیا گیا ۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی تاج محمد ترند کو محکمہ توانائی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ایک اور معاونِ خصوص شفیع اللہ خان کو محکمہ جیل خانہ جات کا محکمہ تفویض کیا گیا۔