ویکسینشن کے لیے خصوصی پروگرام بنائے جائیں گے ،اسد عمر
مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا
چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار
اسلام آباد(ویب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسینشن کے لیے خصوصی پروگرام بنائے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس، وکلا تنظیمیں، دیگر تاجر تنظیموں اور صحافی تنظیموں کے لیے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ لیبر یونین، اساتذہ اور مختلف تنظیموں کی ویکسینیشن کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا۔
پاکستان نے چینی ٹیم کی زیرنگرانی مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ۔ پہلے مرحلے میں سنگل ڈوز کین سائنو کی ایک لاکھ چوبیس ڈوز تیار کی گئی ہیں ۔پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی۔ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ۔ کورونا ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے۔پہلے فیز میں سنگل ڈوز کین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔حکام کے مطابق ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے تاہم کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔ پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔