اسپیکر قومی اسمبلی کاسمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کا حفاظتی قانون منظورکرانے کا اعلان
سمندر پار پاکستانی دن رات محنت کر کے زرمبادلہ پاکستان بجھواتے ہیں،اسد قیصر کا پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک خطاب
اسلام آباد ( ویب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کا حفاظتی قانون منظورکرانے کا اعلان کردیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین اور پلاٹ پر قبضہ نہیں کر سکے۔اس امر کا اظہار انھو ں نے اتوار کوپرتگال میں پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسدقیصر نے پرتگال میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی دن رات محنت کر کے زرمبادلہ پاکستان بجھواتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ گزشتہ سالوں میں پرتگال میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنان کی پاکستان کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رحم دین اور نور حیات کے ھمراہ کمیونٹی کے ممبران اور راہنماں نے کمیونٹی کے جو مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے۔مسئلہ کشمیر کو پرتگال کی پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر اجاگر کیاگیا ہے ۔برما اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کی۔ پرتگال میں مقیم تارکین وطن کی خدمات پر قابل ستائش ھیں، مجھے پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت نے جو اقدامات سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کیے ہیں ان میں ووٹ کا حق دیا اہم اقدام ہے، آن لائن روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے پاکستانی اوور سیز سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے اپنے عزیزوں کے لیے گاڑیاں خریدنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ وزیراعظم پورٹل برائے اوور سیز کا قیام حکومت کا اہم اقدام ہے، بیرون ملک مقیم کو جو مشکل بھی پیش آئے اس کے لیے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔اسپیکر اسد قیصرقومی اسمبلی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون پاس کریں گے کہ کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں زمین اور پلاٹ پر قبضہ نہیں کر سکے۔ حکومت کا سب سے اہم مقصد اوورسیز پاکستانی کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا ہے۔حکومت پاکستان جلد ہی پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوہری شہریت کا نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو پرتگال کے ساتھ تجارت ۔ثقافت اور تعلیم کے شعبے میں تعلقات استوار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ پرتگال میں 1ملین پاکستانیوں کی گنجائش موجود ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کو بے پناہ فوائد حاصل ہو سکتا ہے۔میں پاکستانی کمیونٹی پرتگال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس پروگرام میں آنے کی دعوت دی اور مجھے آپ لوگوں سے باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔