دراز اور فیمپرو پاکستان میں خواتین کے کردار کو فعال کرنے کیلئے کوشاں ہیں
لاہور (ویب نیوز )
دراز اور نادیہ پٹیل گنگجی کے سوشل انٹرپرائزز فیمپرو کے درمیان شراکت داری سے پلیٹ فارم پر اپنی شاپس قائم کرنے والی نئی رجسٹرڈ خواتین فروخت کنندگان مستفید ہوں گی، اس سے انہیں اپنی فروخت بڑھانے اور دراز کے ماہانہ 60 لاکھ صارفین تک رسائی میں میں مدد ملے گی۔ اس مخصوص تربیت کا مقصد سیلرز کو کاروباری اخلاقیات اور سوشل میڈیا کی اہمیت کے شعبوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ انہیں درکار دیگر بنیادی رہنمائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
فیمپرو کی بڑھتی ہوئی کاروباری خواتین کی کمیونٹی کو ان کے پلیٹ فارم سے اندراج کے لئے 150 کے قریب کاروباری خواتین میسر ہیں جنہیں پاکستان میں سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس پر اپنے اسٹورز قائم کرنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔ فیمپرو آف لائن اور آن لائن کاروباری تعلیم، صلاحیتوں کی تعمیر، کاروباری و کمیونٹی سپورٹ کے ذریعے خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی اور معاشی خودمختاری کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے ایک سماجی ادارہ ہے۔
فیمپرو مارکیٹ سے خواتین کی زیر ملکیت کاروباروں کو نمایاں کرنے اور رسائی فراہم کرنے کیلئے اسٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ آرگنائزیشن کو فیس بک کمیونٹی لیڈر شپ پروگرام کا بھی تعاون حاصل ہے اور یہ #SheMeansBusiness کا پاکستان میں فیس بک کے لئے امپلی منٹیشن پارٹنر ہے۔
دراز نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن کے ساتھ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مارچ میں ابتداء کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت سے 2000 سے زائد خواتین سیلرز نے پروگرام میں رجسٹریشن کی جو آن لائن شاپنگ سٹورز قائم کرنے کی اہل ہوں گی۔
یہ اقدام خواتین سیلرز کے فائدہ کے لئے اٹھایا گیا جس کے تحت انہیں دراز یونیورسٹی تک رسائی حاصل ہوگی جو ایک کسٹمائزڈ لرننگ سینٹر ہے جس کا مقصد مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے سیلرز کو اپنی کارکردگی بہتر میں مدد فراہم کرنا ہے۔
فیمپرو کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ پٹیل گنگجی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری آبادی کا 50 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہونے کے باوجود پاکستان دنیا میں کاروباری خواتین کی شرح میں سب سے پیچھے ہے۔ صرف 8 فیصد مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار خواتین کی ملکیت ہیں جبکہ فائنانس تک خواتین کی رسائی میں بہت بڑا فرق ہے۔ فیمپرو نے کاروباری تعلیم اور کاروبار کی تشکیل، ترقی اور تعاون کے ذریعے خواتین کی معاشی شرکت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ہم اس شراکت داری پر بہت خوش ہیں جو دراز پلیٹ فارم پر بڑھی ہوئی رسائی اور فروخت کے ذریعے خواتین کو ان کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔
مالی سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کے حجم میں 35 فیصد سے زائد ترقی دیکھی گئی جس سے صارفین کے آن لائن کاروبار کی اپنائیت کا اظہار ہوتا ہے۔ زیادہ تر سٹورز سے فروخت ان کے موبائل ویب سٹور یا ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس سے مقامی خریداروں اور فروخت کنندگان کی بے پناہ صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے جسے مزید بہتر اور ترقی دی جا سکتی ہے۔
دراز کے سی ایم او عمار حسن نے اس موقع پر کہا کہ 50 فیصد سے زائد پاکستان کی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں حصہ نہیں لیتیں۔ دراز کا مقصد خواتین میں آن لائن فروخت کے طریقہ کار کے ذریعے کاروبار کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس شراکت داری پر خوشی ہے اور امید ہے کہ ہم ان کوششوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دیں گے۔
دراز کے آن لائن پلیٹ فارم پر 90 ہزار سے زائد سیلر کمیونٹی موجود ہے۔ یہ اقدامات صارفین کے لئے منفرد اور متنوع مصنوعات پیش کرتے ہیں۔