دوحا (ویب ڈیسک)
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کا دنیا میں کوئی مقام اوراعتبار نہیں۔القدس نصرت کا عنوان کے عنوان سے اردن میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم نے فتح ونصرت کا ایک ایسا راستہ اپنایا ہے جس میں القدس اور مسجد اقصیٰ ہماری جدو جہد اور محاذ آرائی کا عنوان بن گیا۔ فلسطینی قوم کی تمام نوعیت کی جدو جہد اور قربانیوں میں مسجد اقصیٰ اور القدس کی آزادی ہمیشہ مقدم رہی ہے۔ اسرائیلی ریاست کا دنیا میں کوئی مقام اور اعتبار نہیں۔ عالمی برادری، مسلم امہ اور عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطینی قوم پر اعتماد کریں اور جھوٹ پرمبنی نام نہاد صہیونی ریاست کو مسترد کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم اور اس کے فضل وکرم سے ہم مضبوط ہیں۔ مسلمان ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوںنے خبر دار کیا کہ غرب اردن میں فلسطینی قوم کے ہیروز اور 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے فلسطینی ، القدس اور غزہ کے عوام پوری مسلم امہ کی انابت میں اپنی جان ومال کی قربانیاں دے رہے ہیں۔