وزارت خزانہ نے موجودہ دور حکومت کے قرضوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کروادی
موجودہ دور حکومت میں کل سرکاری قرضوں میں 12.5کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے،دسمبر 2020تک بیرونی قرضوں کاکل حجم 82.4ارب ڈالر ہوگیا ہے: وزارت خزانہ
اسلام آباد (ویب نیوز ) موجودہ دور حکومت میں کل سرکاری قرضوں میں 12.5کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے،دسمبر 2020تک بیرونی قرضوں کاکل حجم 82.4ارب ڈالر ہوگیا ہے۔سینیٹ میں وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ دور حکومت جولائی 2018سے دسمبر2020تک کل سرکاری قرضوں میں 12.5کھرب روپے کا اضافہ ہواہے جون 2018میں کل قرض 25کھرب روپے 2019میں 32.7کھرب روپے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 7.7کھرب زیادہ تھاجون 2020میں سرکاری قرض 36.4کھرب ہوگیا جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 3.7کھرب روپے زیادہ تھا دسمبر2020میں سرکاری قرض 37.5کھرب روپے تھا جو جون 2020کے مقابلہ میں 1.1کھرب زیادہ ہے اس طرح گذشتہ تین سالوں میں سرکاری قرضوں کے حجم میں 12.5کھرب روپے اضافہ ہوا۔اس طرح دسمبر 2020کے ا?خر تک بیرونی قرضہ 82.4ارب امریکی ڈالر تھا مالی سال 2019میں غیرملکی 10496ملین ڈالر قرض لیا گیا تھا جبکہ 7355ملین ڈالر قرض واپس کیا گیا اور کل غیرملکی قرض 3140ملین ڈالر رہا۔مالی سال 2020میں کل13074ملین ڈالر قرض لیاگیا تھا اور 9043ملین ڈالر قرض واپس کیا اور کل 4031غیرملکی قرض تھا مالی سال 2020کا دسمبر تک کل غیر ملکی قرض 5703ملین ڈالر غیرملکی لیا گیا اور 3231ملین ڈالر قرض واپس کیا گیا۔#/s#
٭٭٭٭٭