متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی کو بھی شوکاز نوٹس جاری ، بینک اکائونٹس بھی منجمد کردیئے گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جانب سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکولر رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ متعلقہ انسپکٹر اور کلرک کوآپریٹو سوسائیٹیز کو بھی ان کے عہدوں سے بر طرف کر دیا گیا ہے ۔جبکہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہائوسنگ سوسائٹی کے بینک اکائونٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نے پلاٹ منتقلی کے حوالہ سے وزیر اعظم کو شکایت کی تھی ۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے معاملہ کی انکوائری کی او ر انکوائری کے نتیجہ میں متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس حوالہ سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے۔