وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ ، پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہا ر
وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
اسلام آباد(ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے قومی دفاع کی مضبوطی اور تحفظ کے لئے خدمات کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن ( ایس پی ڈی )لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایس پی ڈی کے تمام سائنسدانوں اورر عملے کی کی انتھک محنت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قومی دفاع کومضبوط بنانے کے لئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی دفاع کی مضبوطی اور تحفظ کے لئے خدمات کو سراہا۔