بمباری میں دو گاڑیوں، دو فارم ہائوسز اور دو رہائشی پلازوں کو نشانہ بنایا گیا،انسانی حقوق کمیشن

غزہ  (ویب ڈیسک)

فلسطین میں انسانی حقوق کے فری کمیشن ”دیوان المظالم”کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ”دیوان المظالم”کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گیارہ دن تک اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری آبادی پر دانستہ اور قصدا ًبمباری کی۔ یہ معلوم ہوتے ہوئے کہ گھروں میں معصوم بچے اور خواتین موجود ہیں اس کے باوجود انہیں بمباری کا نشانہ بنا کرانہیں ہزاروں ٹن وزنی ملبے کے نیچے دبا کر شہید کر دیا۔غزہ میں انسانی حقوق کمیشن کے مطابق غزہ میں 20 مئی 2021 کو 31 مقامات پر براہ راست بمباری کی۔ اس بمباری کے دوران 21 گھروں کو نشانہ بنایا جن میں درجنوں بچے اور خواتین شہید ہوئے۔ اس روز کی بمباری میں دو گاڑیوں، دو فارم ہائوسز اور دو رہائشی پلازوں کو نشانہ بنایا گیا۔