نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3575702ہوگئیں ،کیسز17کروڑ19لاکھ35ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں610436ہوگئیں،کیسز3کروڑ41لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں335114ہو گئیں ،کیسز2کروڑ83لاکھ6ہزار سے زائد ہوگئے ۔برازیل میں 465000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ66لاکھ25ہزارتک پہنچ گئی۔فرانس میں 109662افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز56لاکھ77ہزار 172تک پہنچ گئے ۔ترکی میں کورونا سے ہلاکتیں47656،کیسز52لاکھ56ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںاموات121873ہو گئیں،کیسز50لاکھ81ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میں 127782افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ90ہزار تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 44 لاکھ اور1 کروڑ 39 لاکھ 44 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔