مہم تین حصوں پر مشتمل ہو گی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے پورے ملک میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماس ویکسی نیشن مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور اشتراک کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا کا اجلاس ہوا جس میں ماس ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ ہے، وفاق کی تمام اکائیوں کو ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر اعتماد میں لیا گیا، وفاق تمام اکائیوں کو ضروری مدد فرام کرے گا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں ویکسینیشن میں نجی شعبے کو بھی انگیج کریں، بزنس کمیونٹی ، میڈیا ، علمائے کرام کو ویکسینیشن مہم میں شامل کیا جائے،ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ماس ویکسین نیشن مہم تین حصوں پر مشتمل ہو گی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی ماس ویکسی نیشن مہم کا حصہ ہوگا۔ ویکسی نیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام فیڈریشن یونٹس کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ماس ویکسی نیشن مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماوں اور نجی سیکٹر کو بھی شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے