نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے اسمگلنگ کا الزام لگا کر ایک اور مسلم نوجوان کو قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے اسمگلنگ کے الزام پر مسلم نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔انتہا پسندوں کے تشدد سے علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا مسلم نوجوان شیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے میں 5 مسلم نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے۔پولیس واقعے کے بعد پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہندو پجاری کے اقبالِ جرم کی ویڈیو سامنے آئی ہے جبکہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کی لڑائی تھی، تفتیش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوان پر گا ورکھشا کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ایسے واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں