غزہ (ویب ڈیسک)
مصرنے تعمیرنو اور بحالی کیلئے مشینری فلسطین کے جنگ زدہ علاقے میں پہنچا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے غزہ لائی گئی۔ مصر کے اس اقدام کا مقصد جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ ہٹانا اور تعمیر نو کا کام شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔ مصر سے آنے والی مشینری تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ صاف کرے گی۔خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ مصر نے 18 مئی کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔