لاہور (ویب ڈیسک)
وزیر اوقاف سید سعیدا لحسن شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں صحت مند سر گر میوں کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام درباروں کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اب عوام لو بھی چاہیے کہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل کریں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈ ینگی لاروا کی افزائش پر کنٹرول ا ور خاتمہ کے لئے برسات کا موسم شروع ہو نے سے قبل صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام درباروں اور مساجدکو مون سون بارشوں سے قبل گرد و جوار میں موجودنکاسی آب کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ کھڑے بارشوں کے پانی سے کسی بھی مقام پر افزائش ڈینگی لاروا اورمچھر پیدا نہ ہونے پائے،فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میںتمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سرکاری محکموں کی طر ف سے بھی ڈینگی کے خاتمہ اور کنٹرول کے حوالے سے کسی قسم کی کوسامنے نہ آنے پائے اگرکسی بھی محکمہ کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف حکومت سخت ایکشن لے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگرکیا جائے حکومت کی طرف سے گھر گھر ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی پلان پر عمل کرتے ہوئے ڈینگ لاروے کا فوری خاتمہ عمل میں لائیں ۔ ٹائر شاپس ، خالی پلاٹوں و قبرستان میں بارشوں کا کھڑا گندہ پانی کا فوری اخراج کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جائے۔