موبائل فون مہنگے، درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان
،تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ
اسلام آباد(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی حکومت نے تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی ہے۔اس ضمن میں ملنے والی تفصیل کے مطابق تین منٹ سے زائد کی کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کا اس ضمن میں موقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا