اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا بل منظور ہوناخوش آئند ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ووٹ دینا ہمارے اوور سیز پاکستانیوں کا حق ہے ، اپوزیشن صرف ذاتی مفاد کی قانون سازی چاہتی ہے اور عوامی قانون سازی پر بارگین چاہتی ہے، اپوزیشن نے نوورسیزمیں اپنی جائیدادیں اور سرمایہ بنایا لیکن اپنے ادوار میں صرف اپنا ہی سوچا۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اوور سیز ووٹنگ کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کبھی بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کو اپنا سرمایہ نہیں سمجھا گیا، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔